کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.5 فیصد سے تجاوز کرگئی

ملک میں 9 ماہ کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 11 فیصد سے زائد تک جا پہنچی، کرونا نے مزید 5 افراد کی جان لے لی، جبکہ 6808 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 58943 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6808 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد رہی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 11 فیصد سے زائد کرونا کیسز گزشتہ برس 20 اپریل کو 11.68 فیصد ریکارڈ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق کرونا سے اموات کی تعداد 29042 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران 426 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار665 ہو گئی ہے۔

شدید سردی میں انسانی جلد کو محفوظ رکھنے والی کریم متعارف

Back to top button