بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوئی ہے۔
کے الیکٹرک اور ماہانہ 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
