شرمیلا فاروقی اور نادیہ خان میں جنگ کیوں چھڑ گئی؟

پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی اور معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان کے مابین جنگ چھڑنے کے بعد شرمیلا نے نازیہ کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے اور ایف آئی اے میں شکایت بھی درج کروا دی ہے۔ اس جنگ کا آغاز تب ہوا جب نازیہ خان نے ایک تقریب میں شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی کی پچھتر سالہ والدہ نے اپنا چہرہ میک اپ سے بھر رکھا ہے جسے دیکھ کر ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی عمر رسیدہ والدہ سے انکے گہرے میک اپ، لباس اور زیورات سے متعلق سوال کیے گئے مگر میزبان کا انداز تمسخر اڑانے والا تھا، جس وجہ سے ان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں نادیہ خان شرمیلا کی والدہ سے پوچھتی دکھائی دیتی ہیں کہ کیا انہوں نے میک اپ خود کیا ہے یا کسی سے کروایا ہے اور کیا وہ ہمیشہ ایسا ہی زبردست میک اپ کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ نادیہ خان کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی کی والدہ کے ساتھ یہ ویڈیو اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے دوران بنائی گئی تھی، جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جہاں کچھ لوگوں نے نادیہ خان پر تنقید کی، وہیں شرمیلا فاروقی نے بھی ان کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔ شرمیلا فاروقی نے ردعمل دیتے ہوئے نادیہ خان کے رویے کو سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیا اور انکے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ نادیہ خان کو ایک عمر رسیدہ خاتون کی نامناسب انداز میں ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے سے قبل کچھ شرم کرنا چاہیے تھی، انہیں سستی کے لیے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
رکن سندھ اسمبلی نے بتایا کہ انہوں نے والدہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نادیہ خان کو مسییج بھی کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے انکی والدہ سے کوئی نامناسب سوال پوچھا ہے، اس لیے ان کے خلاف واویلا بند کیا جائے۔

کوک سٹوڈیو کے ذلفی نے کس گانے کی دھن چوری کی؟

شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے روئیے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میزبان ان کی والدہ کے بجائے کسی اور خاتون کے ساتھ بھی ایسی ویڈیو بناتیں تو بھی ان کے خلاف ایکشن لیتیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ شوبز کے لوگوں کی بہت عزت قدر کرتی ہیں، فنکار برادری سخت محنت طلب کام کرتے ہیں مگر نادیہ خان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، کیوں کہ ان کی والدہ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی کے مطابق تین ماہ قبل ہی ان کے والد انتقال کر گئے تھے اور ان کی عمر رسیدہ والدہ شوہر کی وفات کے بعد پہلی بار کسی شادی کی تقریب میں گئی تھیں مگر نادیہ خان نے ان کے ساتھ میک اپ کے معاملے پر نامناسب انداز میں ویڈیو بنائی۔

شرمیلا فاروقی نے اعلان کیا کہ وہ نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی، وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم کو تحریری درخواست دیں گی جب کہ انہیں عدالت سے بھی رجوع کرنا پڑا تو بھی وہ پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

دوسری جانب نادیہ خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عام لوگوں نے بھی ان پر تنقید کی اور میزبان کے رویے کو نامناسب قرار دیا اور لکھا کہ وہ کون ہوتی ہیں دوسرے کے فیشن، لباس اور میک اپ پر سوال اٹھانے والی؟ نادیہ خان نے فوری طور پر لوگوں کی تنقید اور شرمیلا فاروقی کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

Back to top button