امریکہ کا حوثی باغیوں کو عالمی دہشتگرد قرار دینے پر غور

امریکہ نے یمن کے حوثی باغیوں کو عالمی دہشتگرد قرار دینے پر غور شروع کر دیا، حوثی باغیوں کی جانب سے یو اے ای کے ابوظہبی ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔
امارتی سفیر یوسف العطیبہ نے اپنے ٹوئٹ میں جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ پیر کو ابوظہبی ائیرپورٹ اور تیل ڈپو پر کیے جانے والے حملے کے رد عمل میں تنظیم کو دوبارہ دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر امریکی فہرست میں شامل کیا جائے ، جہاں سے اس تنظیم کا نام تقریباً ایک سال قبل خارج کر دیا گیا تھا۔
یو اے ای کی جانب سے مطالبے کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جواب یہ ہے کہ یہ معاملہ زیر غور ہے۔
