فافن نے الیکشن ٹر بیونلز پر رپورٹ جاری کر دی

ملک بھر میں 23 الیکشن ٹریبیونلز میں سے 17 فعال ہیں۔فافن نے الیکشن ٹریبیونلز پر رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبیونلز میں کم سے کم 377 درخواستیں دائر کی گئیں،دائر کی گئی درخواستوں میں سے 46 فیصد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے کروائیں۔الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن نے 17 ٹریبیونل تشکیل دیے۔لاہورہائی کورٹ کی جانب سے 6 ٹریبیونل تشکیل دیے گئے۔درخواستوں کے دستیاب ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ 79 درخواستیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے دائر کیں۔
پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے مابین صلح کا کیا معاہدہ ہوا ہے
رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے امیدواروں کی جانب سے 23، پیپلز پارٹی 16 اور ن لیگ کی جانب سے 12 درخواستیں دائر کی گئی۔
