عمر ایوب نے بجٹ کو” ڈڈو بجٹ“ قرار دے دیا

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بجٹ کو” ڈڈو بجٹ“ قرار دے دیا۔کہاکہ بچپن میں مینڈک کو ڈائی سیکٹ کرتے تھے۔یہ بجٹ عوام کے اور پاکستان کے مستقبل کے خلاف ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمرایوب کاکہنا تھا کہ میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ اس ایوان میں بجٹ بھی پیش کیے ہیں۔آج بانی پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مجھے قائد حزب اختلاف منتخب کرایا۔ہم لوگ انتخابی مہم نہیں چلا سکتے تھے، اس کے باوجود ہم لوگ کامیاب ہوئے۔بانی پی ٹی آئی ایسی سیاسی پارٹی چاہتے تھے کہ لوگ الیکٹیبلز کے پیچھے نہ پھریں۔ہم سے انتخابی نشان چھینا مختلف انتخابی نشان ملے، ووٹرز نے ہمارے انتخابی نشان ڈھونڈ کر ووٹ دیئے۔

عمرایوب کاکہنا تھا کہ ان کی کہانی ووٹ کو عزت دو سے شروع ہو کر بوٹ کو عزت دو تک پہنچی۔ووٹ کو عزت دو سے شروع ہو کر یہ لوگ بوٹ اور چیری بلانا تک پہنچے۔پاکستان کی عوام نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ووٹ دیا۔بانی پی ٹی آئی کی سوچ کو عوام نے ووٹ دیا۔فارم 45کے اصل ہیرو ایوان میں موجود ہے۔ بجٹ کے تمام پہلوں پر بات کرونگا۔یہ بجٹ کہانی ووٹ کو عزت دو سے عزت شروع اوربوٹ کو عزت دو پر ختم ہوئی۔یہ بجٹ  ڈڈو اورفراڈ بجٹ ہے۔حکومتی بجٹ  پاکستانی عوام سے ڈکیتی کے مترادف ہے۔یہ  بجٹ پاکستان کی عوام اور مستقبل کیخلاف معاشی دہشتگردی ہے۔یہ بجٹ ملک کی بنیادیں ہلا دیگا۔عمران خان نے مشکل حالات میں معیشت کو اٹھایا۔

عمران مسلسل پاک چین سی پیک پروجیکٹ کو نشانہ کیوں بنا رہے ہیں؟

 

اپوزیشن لیڈرکامزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی دور اندیشی نے ہمیں کورونا کے دوران معاشی طور پر بہتر رکھا ۔اکنامک ہٹ مین نے پاکستان کیخلاف سازش کی۔

Back to top button