’’2023 کے دوران ریٹائرمنٹ لینے والے کرکٹرز‘‘

رواں برس کے اختتام پر دو پاکستانی کرکٹرز نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا، قومی آل رائونڈر عماد وسیم نے 24 نومبر جبکہ قومی بیٹر اسد شفیق نے بھی رواں برس ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم نے 24 نومبر 2023 کو انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک اور حیران کن طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میری نظریں انٹرنیشنل سٹیج سے ہٹ کر اپنے کیریئر کے اگلے مرحلے پر توجہ دینے پر مرکوز ہیں۔عماد وسیم کے کیریئر کا آغاز 2006 میں ہوا تھا، انہوں نے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔عماد پاکستان کی طرف سے 77 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔37 سالہ اسد شفیق 2010 کی دہائی میں اس وقت کے پاکستانی کپتان مصباح الحق کی ٹیسٹ سائیڈ کے اہم مڈل آرڈر بلے باز تھے اور انہوں نے اگست 2016 میں پاکستانی ٹیم کے ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست آنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔نومبر 2023 میں جنوبی افریقہ کے اوپنر وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، 30 سالہ کرکٹر 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔2013 میں جنوبی افریقا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک نے اب تک 140 میچز میں 44.85 کی اوسط سے 5966 رنز سکور کیے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں بھی شامل ہیں۔بحیثیت وکٹ کیپر ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ میں 183 کیچز پکڑے جبکہ 14 اسٹمپنگ بھی کیں۔ فروری 2023 میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بھی 2023 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ایرون فنچ کا شمار اپنے عروج کے دوران جارحانہ اوپنگ بیٹرز میں ہوتا تھا لیکن گزشتہ برس آسٹریلیا میں ہی ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کے ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد وہ تنقید کی زد میں تھے، ایرون فنچ نے 2011 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 103 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے 76 میں انہوں نے کپتانی کی۔انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باولر اسٹورٹ براڈ نے جولائی 2023 میں 600 وکٹیں مکمل کر کے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ٹیسٹ میں 602 وکٹوں کے ساتھ پانچویں کامیاب ترین باؤلر نے کہا کہ یہ سفر بہت شاندار رہا اور میرے لیے

جاپان میں زلزلے نے تباہی مچادی،35افراد ہلاک،عمارتیں زمین بوس

انگلینڈ اور ناٹنگھم شائر کا بیج لگانا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔

Back to top button