جاپان میں زلزلے نے تباہی مچادی،35افراد ہلاک،عمارتیں زمین بوس

جاپا ن میں گزشتہ روز آئے زلزلے نے بڑے پیمانے پرتباہی مچادی،35افراد ہلاک،متعدد عمارتیں زمین بوس ہو ئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک دن میں زلزلے کے 155 جھٹکے محسوس کئے گئے۔جاپان کے وسطی علاقے میں 7.5 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں اور ہونشو کے علاقے ایشیکاوا کی بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی۔
زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے زائد سونامی کی لہریں بلند ہوئیں۔ وسیع علاقے میں بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہونے سے لاکھوں صارفین کو بجلی منقطع ہوگئی اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔
