سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فائنل

آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی فائنل ،امام الحق ڈراپ،صائم ایوب ڈیبیوکریں گے۔ وہ ان دنوں پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ سڈنی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد رضوان، ابرار احمد، شاہین آفریدی، عامر جمال اور میرحمزہ شامل ہوں گے۔سڈنی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے اسپنرز ساجد خان، محمد نواز اور ابرار احمد میں مقابلہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ 25سال کے لیگ بریک گگلی بولر ابرار احمد سڈنی ٹیسٹ کیلئے فٹ قراردیے گئے ہیں، ابرار نے آخری ٹیسٹ جولائی 2023 میں سری لنکا کے مقابلے پر کھیلا تھا۔
واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Back to top button