عمر ڈارکی بازیابی کی درخواست پر آئی جی سے جواب طلب

لاہورہائیکورٹ نے عمر ڈار کی بازیابی کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی۔لاہورہائیکورٹ نے آئی جی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے اگر پولیس یونیفارم میں افراد ہیں توانکے بارے میں آئی جی پنجاب بتائیں۔پولیس اہلکار ہیں تو وہ کس تھانے کے ہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ۔
