مرغی کےگوشت کاروزانہ استعمال کینسرکاسبب قرار

ماہرین صحت نے مرغی کےگوشت کےروزانہ استعمال سےکینسرکامرض بڑھنےکاخدشہ ظاہرکردیا۔

جدید تحقیق کے مطابق اگر آپ روزانہ چکن کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت کینسر جیسے جان لیوا مرض کا شکار بھی بناسکتی ہے۔چکن کے گوشت کے زیادہ استعمال سے نظام ہاضمہ سے جڑے کینسر کی مختلف اقسام کا خطرہ بڑھتا ہے۔عام طور پر چکن کو حیوانی پروٹین کے حصول کا صحت مند ذریعہ تصور کیا جاتا ہے مگر نئی تحقیق کے نتائج ان خیالات کی نفی کرتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے 300 گرام سے زائد مقدار میں چکن کے گوشت کو جزوبدن بنانے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

Back to top button