ملک کی ترقی کیلئے سیاست سے بالاتر فیصلے کرنا ہونگے ، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاست سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی اور عوام کی بحالی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

کمالیہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نقصانات کے تخمینے کے لیے سروے جاری ہیں جبکہ کسانوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق حکومت نے موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، اور ایمرجنسی کے تحت جو بھی اقدامات درکار ہوں گے، کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم ترجیح متاثرہ عوام کی فوری امداد ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، اس لیے مہنگائی کا بڑا دباؤ نہیں، جبکہ ملکی معیشت بتدریج بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے تاکہ مصنوعی مہنگائی پیدا نہ ہو۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!