صدر زرداری کا چین میں ہائی سپیڈ ٹرین کا سفر، زلزلہ وارننگ سسٹم پر بریفنگ

صدر آصف علی زرداری چین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین میں سفر کیا۔

صدر زرداری نے چینگدو سے میان یانگ تک ٹرین کا سفر نصف گھنٹے میں مکمل کیا۔ اس موقع پر چینی حکام نے انہیں ٹرین کے آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک ہے، جس کی ٹرینیں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں۔ چین کا ریل ٹریک 45 ہزار کلومیٹر پر محیط ہے جس سے سالانہ 2 ارب سے زائد مسافر استفادہ کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ یکساں اور معیاری نیٹ ورک جدید کنیکٹیویٹی کی بہترین مثال ہے۔

اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم انجینئرنگ کا شاہکار ہے، چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے سبق آموز ہے۔

Back to top button