ایشیا کپ:پاکستان سےشکست کاخوف،بھارتیوں کی پوجاپاٹ شروع

ایشیا کپ میں پاکستان سےشکست کے خوف نے بھارتی شہریوں کو پوچاپاٹ کرنے پرمجبور کردیا۔
ایشیا کپ 2025 میں آج ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے ٹاکرے سے قبل بھارت کے شہر وارانسی میں گنگا کے راجندر پرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا اور دعائیں کی گئیں جہاں شائقین نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتاؤں سے دعا مانگی۔
گنگا کے کنارے بھارتی شائقین کرکٹ نے ‘ہر ہر مہادیو’ اور ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے لگائے اور گنگا آرتی ادا کی، دریائے گنگا میں کھڑے ہو کر دعائیں کیں اور ہاتھوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے رکھا۔
کئی لوگوں نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے آگے بھی دعا کی کہ انڈیا کو میچ میں طاقت اور فتح حاصل ہو۔
واضح رہے کہ یہ میچ ایسے وقت میں کھیلا جا رہا ہے جب محض 5 ماہ قبل 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج کو پہنچی۔
