پاک بھارت ٹاکرا،قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ اے میچ میں پاکستان اوربھارت کا مقابلہ آج ہوگا۔پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ زیادہ تر انہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہے جنہوں نے عمان کے خلاف 93 رنز سے کامیابی دلائی تھی۔ البتہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو الیون میں شامل کرنے یا نہ کرنے پر حتمی فیصلہ اسٹیڈیم پہنچ کر متوقع ہے، تاہم ان کے کھیلنے کے امکانات کم بتائے جا رہے ہیں۔

بھارت کے خلاف ممکنہ پاکستانی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہو سکتے ہیں:

صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، محمد حارث (وکٹ کیپر) ، فخر زمان ، سلمان علی آغا (کپتان) ، حسن نواز ، فہیم اشرف ، محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی ، سفیان مقیم ، ابرار احمد شامل ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!