ایشیا کپ: پاکستان کے بائیکاٹ معاملے پر بھارتی ٹیم کا مؤقف سامنے آ گیا

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بائیکاٹ مہم کے تناظر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ریان ٹین نے ردِعمل دیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں آج پاک بھارت میچ کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر بھارتی مداحوں کے شدید ردعمل اور جذبات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر اور ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ریان ٹین نے کہا کہ کھلاڑی عوام کے جذبات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ نہایت حساس ہے اور ٹیم میٹنگز میں اس پر بات چیت بھی کی گئی ہے، تاہم کھلاڑی یہاں صرف کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور وہ حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔
ریان ٹین کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے واضح ہدایت دی ہے کہ کھلاڑی اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھیں اور ان معاملات پر نہ جائیں جو ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔
