پاک بھارت ٹاکرا،دبئی کاموسم گرم رہنےکاامکان

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کے دوران دبئی کا موسم بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا لیکن بھارتی میڈیا کا میچ کے خلاف شور شرابا تاحال جاری ہے۔

بھارتی حکومت میڈیا کی مدد سے نفرت کو اس سطح پر لے جا چکی ہے کہ اب وہاں سے نیچے اترنا اس کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

پاک بھارت میچ سے قبل ہی شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے اور دونوں ممالک کے سپورٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے لیے پرامید ہیں تاہم کرکٹ شائقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دبئی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

Back to top button