گلگت بلتستان کے ضلع استور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.7 ریکارڈ

گلگت بلتستان کے ضلع استور اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز اسکردو سے جنوب مغرب میں 34 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

مردم شماری ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے سیلابی نقصانات کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

خوش قسمتی سے زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Back to top button