موڈیزنےپاکستانی بینکوں کااسٹیٹس مثبت کردیا

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیزنےپاکستانی بینکوں کامنظرنامہ مستحکم سے مثبت کردیا ہے۔

 موڈیزکےمطابق مثبت منظر نامہ کی پیس رفت بینکوں کی لچکدار مالی کارکردگی کی مرہون منت ہے۔پاکستان کامثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے اور پاکستانی بینکوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی۔

انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کے مطابق رپورٹ قرضوں کی پائیداری اور بیرونی مالی ادائیگیاں اب بھی پاکستانی معیشت کو درپیش بڑےمعاشی چیلنجز ہیں، تاہم مثبت منظر نامہ ایک سال قبل کےمقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال پاکستانی معاشی نمو 3 فیصد رہنے کی توقع ہے، گزشتہ مالی سال پاکستانی معاشی نمو 2.50 فیصد رہی تھی، پاکستانی معیشت سست مگر بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

Back to top button