پنجاب کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کاانتخاب کل ہوگا

پنجاب کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا،سپیکراور ڈپٹی سپیکرکا انتخاب کل ہوگا ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں ہوا۔جس میں اسپیکر سبطین خان نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز بھی حلف اٹھانے کے لیے اسمبلی میں موجود ہیں، مریم نواز کے اسمبلی آنے پر اراکین نے شیر شیر کے نعرے لگائے جب کہ لیگی ارکان نواز شریف کی تصاویر لے کر ایوان پہنچے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے 215 کے قریب اور سنی اتحاد کونسل کے 97 ارکان ایوان میں موجود ہیں نہوں نے (ن) لیگ کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ لیگی ارکان نے بھی ان کے نعروں کا جواب دیا، اجلاس میں سنی اتحاد کونسل اور (ن) لیگ کے ارکان میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے ہیں۔

ایوان میں آمد پر میڈیا نمائندگان کے سوالوں کے جواب میں مریم نواز نے کہا ہےکہ اللہ کرے پنجاب میں خدمت کا ایک نیا دور شروع ہو۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے حیدر گیلانی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے لیگی امیدوارکامیاب ، نوٹیفکیشنز بحال

نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

Back to top button