3یا4 سال میں پاور سیکٹر کے خسارے کو ختم کرنا چاہتے ہیں: وزیر توانائی

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ  3 یا4 سال میں پاور سیکٹر لاسز کو ختم کرنا چاہتے ہیں، حکومت کےپاس گرڈ کی مکمل معلومات بروقت نہیں ہوتیں،پاکستان کو بنیادی لوڈ کے لیے کوئلہ اور گیس سے بجلی پیداوار بڑھانا ہوگی۔

اسلام آباد میں بجلی کےشعبےمیں تبدیلیوں پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نےکہا کہ حکومت سستی اور دستیاب بجلی بڑھانےکی کوشش کررہی ہے اوراس سلسلےمیں حکومت کو  تمام ترقیاتی پارٹنرزکا تعاون دستیاب ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ دیامر  بھاشا ڈیم سےپانی کی دستیابی بڑھےگی مگرسستی بجلی کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ حکومت کو بجلی کی خرید و فروخت سے نکالا جا رہا ہے،اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ نجکاری سےصارفین کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔

ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کوجیل سے باہر نکلوانا ہے ، شوکت یوسفزئی

 

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم سے بجلی پیداوار کے لیے فنانسنگ دستیاب نہیں ہو رہی، ڈیم سے پانی کی دستیابی بڑھےگی مگربھاشا ڈیم سے سستی بجلی کا حصول ممکن نہیں ہوگا جب کہ بھاشا ڈیم کی بجلی مہنگی بھی ہوگی۔

اویس لغاری نےکہا کہ بلوچستان میں ٹیوب ویلزکو شمسی توانائی پرلانے سےسالانہ 60 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

Back to top button