ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کوجیل سے باہر نکلوانا ہے ، شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کی اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو جیل سے  باہرنکالنا ہے لیکن پارٹی ورکرز عمران خان کو لے کر خاصے پریشان ہیں، لیڈرشپ کو ورکرز کو اعتماد میں لینا چاہیے اور واضح مؤقف کےساتھ سامنے آنا چاہیے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا پارٹی میں کشمکش ہے اور ورکرز میں لاوا پک رہا ہے، پارٹی میں حکمت عملی کا فقدان نظر آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا پارٹی کی لیڈرشپ کو بانی پی ٹی آئی نےنامزد کیا ہے،فیصلہ پارٹی کی لیڈرشپ نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی سمجھوتا نہیں کریں گے لیکن بات تو سامنے آئے کہ انہیں کیوں اندررکھا ہوا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں پُرامن تحریک ضرور کرنی چاہیے،حکومت کو ڈرایا نہیں جا سکتا ہے، اخلاقی طور پر حکومت پر دباؤ ڈالا جاتا ہے،پارٹی کی لیڈرشپ کوواضح مؤقف کے ساتھ سامنے آنا چاہیے۔

سلمان اکرم راجا نے علیمہ خان کا بیان ذاتی موقف قرار دے دیا

 

شوکت یوسفزئی نےکہا کہ ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے، ہماری پارٹی کے ورکرز صورتحال سے پریشان ہیں، لیڈرشپ کو چاہیےکہ ورکرز کو اعتماد میں لیں، اگر ورکرز خود نکلے تو مسائل ہو جائیں گے، ہمیں لمبے عرصے تک سیاسی تحریک چلانی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا پارٹی کی قیادت اس وقت بیرسٹر گوہرکے پاس ہے،احتجاج کتنے دن کے لیے اور کیسے ہوگا یہ بات نہیں معلوم،ہم پُرامن لوگ ہیں، تحریک میں لیڈرشپ موجود ہو تواچھا ہوگا۔

Back to top button