کیا ملائیکہ اروڑا کا ارجن کپور سے بھی بریک اپ ہو گیا

بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کی سابقہ بھابی اور انکے ہدایت کار بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا اور انکے بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور کا بریک آپ ہو جانے کی افواہیں زوروں پر ہیں۔ دونون کی دوستی اور تعلقات کی خبریں تو ایک عرصے سے گردش میں تھیں لیکن اب یہ افواہیں گرم ہیں کہ بالی وڈ کی اس ’رومانٹک‘ جوڑی کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔
معروف انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا نے یہ دعوی کیا ہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور جو کچھ ہی عرصہ پہلے ایک دوسرے کے ساتھ پُرفضا مقام پر چھٹیاں گزار رہے تھے اب اپنے راستے جدا کر چکے ہیں۔ دونوں پچھلے کچھ مہینوں سے ایک ہی گھر میں اکٹھے مقیم تھے لیکن اب اپنے اپنے گھروں میں میں اکیلے رہائش پذیر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کا بریک اپ حال ہی میں ہوا ہے جس کے بعد ملائیکہ ایک ہفتے سے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور مکمل آئسولیشن میں ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ وہ ’بریک اپ‘ سے دلبرداشتہ ہیں۔ لہکن ان کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیکہ کرونا کے باعث آئسولیشن میں ہے اسی لیے انہوں نے کچھ وقت کے لیے لوگوں سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
8 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کو نوٹس
یاد رہے کہ ارجن کپور سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ہیں۔ بتایا جا رہانہے کہ ارجن کپور کو اب اکثر اداکارہ ریا کپور کے گھر دیکھا گیا جا رہا ہے جبکہ ملائیکہ کا گھر بھی اسکے قریب ہی واقع ہے لیکن اب الجنہ ان سے ملنے نہیں جا رہے۔ ملائیکہ پہلے اکثر فیملی ڈنرز میں ارجن کپور کے ہمراہ نظر آتی تھیں لیکن وہ اس کھانے کی دعوت پر موجود نہیں تھیں۔
تاہم فیملی ذرائع کا اصرار ہے کہ ملائیکہ اروڑا نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث گھر سے نکلنا بہت محدود کر دیا ہے اور وہ کچھ دن سے آئسولیشن میں ہیں لیکن اس سب کا ارجن کپور سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ملائیکہ اس لئے بھی احتیاط برت رہی ہیں کہ ارجن کپور کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا حتیٰ کہ اپنے خاندان کے قریبی افراد سے ملنا جلنا بھی بند کر دیا تھا۔ لیکن دو ہفتے بعد ارجن کا کووڈ ٹیسٹ منفی آ گیا تھا۔ تاہم بھارتی میڈیا کرونا والی کہانی پر یقین کرنے کو تیار نظر نہیں آتا۔
یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور ایک طویل عرصے تک اپنے رشتے کو چھپاتے رہے ہیں لیکن کچھ سال پہلے ہی دونوں نے کھل کر اسے تسلیم کر لی اس تھا۔ ملائیکہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکثر اپنی ارجن کپور کے ساتھ تصاویر بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔ پچھلے دنوں دونوں کی شادی کا فیصلہ کرنے کی افواہیں بھی میڈیا پر سرگرم تھی جس پر بھارت میں سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی تھی کیونکہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی عمروں میں کافی فرق ہے۔
