ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، 283 روپے پر آ گیا

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر 283 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔
کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 68 پیسے کا تھا، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے 10 پیسے کا تھا، انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ 1 ماہ میں 23 روپے 50 پیسے کم ہوا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہوکر 284 روپے کا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں،
جیل میں قید عمران خان کی مایوسی کیوں بڑھنے لگی
100 انڈیکس 216 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 296 پر آ گیا۔
