اوپن مارکیٹ میں ڈالر 236.50 روپے کا ہوگیا

عالمی مالیاتی فنڈ کےقرض پروگرام کی بحالی کے لیے چند دنوں میں آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کی خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر پیش قدمی محدود ہوگئی ہے لیکن اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان برقرار رہنے سے اس کی قدر 236 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔
پاکستان کودوست ممالک سے نقد زرمبادلہ کا راستہ ہموار نہ ہونے اور غیریقینی معاشی حالات کی وجہ سے جمعہ کو کاروباری دورانیے کے دوران ڈیمانڈ بڑھنے کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 39 پیسے کے اضافے سے 227.50 روپے کی سطح پر بھی پہنچ گئی تھی
مارکیٹ کےاختتامی لمحات میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 2 پیسے کے اضافے سے 227.14 روپے کی سطح پر بند ہوئے جب کہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 236.50ر وپے کی سطح پر بند ہوئی۔
جسٹس ثاقب نثار نے قومی خزانے کو چونا کیسے لگایا؟
