جمہوریہ ڈومینیکن : نائٹ کلب کی چھت گرنے سے صوبائی گورنرسمیت 98 افراد ہلاک

جمہوریہ ڈومینیکن کےنائٹ کلب کی چھت گرنے سےصوبائی گورنر اورسابق بیس بال کھلاڑی سمیت 98 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنےکےباعث کم از کم 98 افراد ہلاک اور 150 سےزائد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ منگل کی علی الصبح معروف گلوکارربی پیریز کےکنسرٹ کےدوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ  ہلاک ہونے والوں میں مونٹی کرسٹی صوبےکی گورنر نیلسی کروز اورسابق میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاویوڈوٹیل بھی شامل ہیں۔

امریکہ کی جانب سے چین پر عائد 104 فیصد ٹیرف نافذ العمل ہو گیا

 

رپورٹ کےمطابق حادثےکے وقت کلب کے اندر سیکڑوں افراد موجود تھے،حادثے کے بعد کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش کیلئےریسکیو آپریشن جاری ہے،ریسکیو ٹیموں کی جانب سےہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

البتہ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کےڈائریکٹر نےامید ظاہر کی ہےکہ ملبےکے نیچے کئی افراد اب بھی زندہ ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب جمہوریہ ڈومینیکن کے صدر نےاس افسوسناک واقعے پرمتاثرہ خاندانوں سےگہرے دکھ اورہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button