انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر17 جولائی کو طلب

الیکشن کمیشن نےانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کرکے 7 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے مذکورہ نوٹس وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے “ روشن گھرانہ پروگرام “ کے تحت بجلی صارفین کے لئے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج کے حوالے سے دیا ہے۔ ریلیف پیکج کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 4 جولائی 2022 کو کیا گیا جبکہ الیکشن شیڈیول 25 مئی 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔

کورونا کے وار کم نہ ہوسکے،600 سے زائد نئے مریض رپورٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابات کے شیڈیول کا اعلان 25 مئی 2022 کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی سرکاری عہدیدار، منتخب نمائندہ یا حکومتی عہدیدارالیکشن شیڈیول کے اعلان کے بعد ان حلقوں میں کسی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے روشن گھرانہ پروگرام کے تحت ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا بل حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Back to top button