یوتھیے صحافی عمران ریاض کو گرفتار کر لیا گیا

یوتھیے صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد انٹرچینج سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

اٹک پولیس نے عمران ریاض کو گرفتار کیا اوران کا موبائل فون اوردیگراشیا تحویل میں لے لیں،جہاں سے انہیں پولیس سٹیشن منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کی گرفتاری کے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست خارج

ایک ویڈیو بیان میں یوتھیے صحافی عمران ریاض خان نے کہا کہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر مجھے گرفتار کیا گیا، ضمانت کے لیے اسلام آباد آ رہا تھا کہ گرفتار کر لیا گیا، مجھے جان سے بھی مار دیا جائے فکر نہیں اپنا کام کرتا رہوں گا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم دیا گرفتار نہ کیا جائے۔

یوتھیے صحافی عمران ریاض کیخلاف شہری عباس مرید نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض خان کیخلاف پنجاب کی حدود اٹک میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ریاض کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Back to top button