ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ، راولپنڈی، پاراچنار ، حافظ آباد، مری ، گلگت، غذر ، جہلم ، لکی مروت ، نوشہرہ ، دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما ہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہند کش افغانستان تھا ، جس گہرائی173 کلو میٹر زیر زمین تھا۔
عمران کا منحرف سابق ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات سے انکار
