الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں پارلیمنٹ کا تھا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چودہ مئی کا الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کا ہے۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس فیصلےکےخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ سیاسی معاملات عدالتوں میں لے جانے سے سیاست اورعدالت دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔ملک میں غیریقینی کی سی کیفیت ہے، ضرورت اس بات کی ہےکہ ہم جلتی پر تیل ڈالنے کی بجائے اسےٹھنڈا کریں، سیاستدانوں کو معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔ہمیں ہراس حرکت سے اجتناب کرناچاہیے جس سےلاءاینڈآرڈر کی صورتحال خراب ناہو، آج کا احتجاج پرامن ہوگا اور جمہوری طریقہ بھی یہی ہے۔

Back to top button