لاہور میں بارش سے سڑکیں دریا بن گئیں،بجلی کا نظام درہم برہم

لاہور میں موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

لاہور میں صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، صبح نو بجے تک سب سے زیادہ بارش 131 ملی میٹر گلشن راوی میں ریکارڈ کی گئی۔

نشتر ٹاؤن میں121 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 110 اور لکشمی چوک میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث لیسکو کے 70  فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ترجمان لیسکو کا کہنا ہےکہ بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائےگا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے وسطی علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش وفقے وفقے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق بارشوں کا یہ  سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارشوں کے دوران عوام کو محتاط اور محفوظ مقامات پر رہنے کے ساتھ تمام

12اگست کو اسمبلی تحلیل ہونے پر 11اکتوبر کو الیکشن متوقع

متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

Back to top button