پاک افغان جنگ ختم کروانا میرے لیے بہت آسان ہے : صدر ٹرمپ

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے 8 بڑی جنگیں رکوائیں، پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا میرے لیے بہت آسان ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تنازعات میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوبیل انعام کےلیے نہیں زندگیاں بچانے کےلیے جنگیں رکوا رہا ہوں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اپنے دور صدارت میں انہوں 8نے بڑی جنگیں رکوائیں، جن میں پاک بھارت جنگ بھی شامل تھی ، کوئی دوسرا امریکی صدر ایک بھی جنگ نہیں رکواسکا،میں نے دنیا کے کئی حصوں میں امن کےلیے اہم کردار ادا کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جھڑپیں ہو رہی ہیں، پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو میرے لیے بہت آسان ہے۔

سعودی عرب کا امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے کا امکان

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ان سے کہا تھاکہ انہوں نے پاک بھارت جنگ روک کر لاکھوں جانیں بچائیں اور اس اقدام پر پاکستانی عوام شکرگزار ہیں۔

 

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!