توانائی بحران میں شدت، شارٹ فال 8 ہزار میگاواٹ سے متجاوز

ملک بھر میں بجلی بحران میں شدت، شارٹ فال 8ہزار 911 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
بجلی کی طلب ریکارڈ 30 ہزار233 میگا واٹ جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 322 میگا واٹ ہے۔شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے، 2 ہزار میگا واٹ سے

لڑکی کے تھپڑ نے میکا سنگھ کو ” بندے کا پتر” کیسے بنایا ؟

زائد بجلی ضائع ہو رہی ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہے، ملک کے بشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔
آئیسکو کو 500 میگاواٹ،لیسکو کو 693میگاواٹ تک بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں 10سے 12اور گردونواح میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہے۔

Back to top button