لڑکی کے تھپڑ نے میکا سنگھ کو ” بندے کا پتر” کیسے بنایا ؟

کئی لڑکیوں کو اپنی جھوٹی محبت کا یقین دلانے والے ” موجاں ای موجاں ” فیم مشہور بھا رتی گلوکار میکا سنگھ اپنی گرل فرینڈ سے تھپڑ کھانے کے بعد ” بندے کے پتر بن گئے ،نوجوانی میں شہرت ملے تو لڑکیوں سے فلرٹ، دوستی کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے، بالکل ایسا ہی کچھ بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ بھی ہوا، جوکہ اپنی خوبصورت مداحوں کے ساتھ اکثر فلرٹ کرتے تھے۔

وزیراعظم کی صدر مملکت کو اسمبلیاں توڑنے کی تجویز

بھارتی فلم انڈسٹری کو ” موجاں ای موجاں ” ، ” دھنو ” ، ابن بطوطہ اور ” ساون میں لگی آگ ” جیسے ہٹ گانے دینے والے سکھ گلوکار میکا سنگھ نے ایک ریئلٹی شو کے دوران بتایا کہ ماضی میں ان کی ایک گرل فرینڈ نے دھوکہ دینے پر انہیں گھر میں داخل ہوکر طمانچہ رسید کیا تھا جس کے بعد سے وہ ” بندے کے پتر ” بن کر اسی کے وفادار ہو گئے۔
گلوکار نے اعتراف کیا کہ لڑکیوں سے فون پر بات کرتے ہوئے مجھے میری گرل فرینڈ نے پکڑ لیا تھا جس پر اس نے تھپڑ مارا، میں نے لڑکیوں کا نمبر راجیش اور راکیش جیسے مردوں کے نام سے سیو کیا ہوا تھا، ایک مداح کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر بھی جایا کرتا تھا۔

بھارتی گلوکار نے کہا کہ انہیں ایک لڑکی بہت پسند تھی جس سے شادی کرنے اور بچوں کے نام تک سوچ لیے تھے، میں اس زمانے میں لڑکیوں سے بہت دھوکے بازی کرتا تھا لیکن تھپڑ کھانے کے بعد میری زندگی میں سدھار آگیا اور اندازہ ہوا کہ گرل فرینڈ کیا ہوتی ہے، بعد میں مجھے محبت کی اصل حقیقت کا بھی پتا چلا۔

واضح رہے کہ میکا سنگھ ان دنوں اپنے ریئلٹی شوسویمبر’میکا دی ووھٹی‘ کے حوالے سے بھی زیر بحث ہیں، جس میں وہ اپنے لیے ہمسفر کی تلاش کرتے نظر آئیں گے، گلوکار اب نیشنل ٹیلی ویژن پر شادی کے لیے تیار ہیں، اس کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

میکا سنگھ کے شو میں کشمیر سے کنیا کماری تک کی حسینائیں نظر آئیں گی، میکا سنگھ نے اپنی ہونے والی دلہن کے لیے ایک انتہائی مہنگا تحفہ بھی خرید لیا ہے، ” سویمبر میکا دی ووھٹی” کے اختتام پر جس کو بھی میکا اپنی دلہن کے طور پر منتخب کریں گے، انہیں 7 کروڑ مالیت کے ہیروں کے ہار سے سجایا جائے گا۔

میکا سنگھ اپنی دلہن کو مہنگے ہیرے کا سیٹ تحفے کے طور پر دینا چاہتے ہیں، جیسا کہ میکا خود پرتعیش زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پارٹنر بھی انہی کی طرح کوئین کی زندگی گزارے۔ یہ اپنی ہونے والی دلہن کے لیے میکا کی جانب سے سب سے پیارا اور مہنگا اشارہ ہے۔

میکا سنگھ اپنی ’ووٹی‘ میں اپنے ہمسفر کو تلاش کرنے کے لیے خود کو پوری طرح سے تیار کر رہے ہیں، شو اپنے آغاز کے آخری مراحل میں ہے اور مداح ان تمام رومانوی طریقوں کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں جن میں میکا اور ان کی ہونے والی دلہنیں ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔ واضح رہے کہ میکا سنگھ مشہور بھارتی گلوکار دلیر مہندی کے بھائی ہیں جو خود بھی بالی ووڈ فلموں کے لئے گلوکاری کرتے رہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button