یورپی ایئر ایجنسی کا پاکستان سے پابندیاں اٹھانے سے انکار

یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے سے صاف انکار کر دیا، پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ ایاسا خود کریگی یا کسی تیسرے ملک سے کرائے گی۔

’’ایاسا‘‘ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے پی آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں سی ای او پی آئی اے کو دو ٹوک الفاظ میں اپنا فیصلہ سنا دیا، ایاسا نے پی آئی اے کے خط کے جواب میں اکاؤ آڈٹ سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اکاؤ آڈٹ کی بنیاد پرپابندیاں ہٹانے سے صاف انکار کر دیا۔

دو صفحات پر مشتمل خصوصی مراسلے میں کہا گیا کہ ایاسا اکاؤ آڈٹ کی بنیاد پر یورپی روٹ کی پابندیاں ختم نہیں کر سکتی کیونکہ اس آڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں، ایاسا آڈٹ کے بعد بھی سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور پابندیاں ہٹانے کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کرے گی۔

پاکستانی ائیرلائن سے یورپی روٹ کی پابندیاں ہٹانے کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ کیا جائے گا، ایاسا آڈٹ کے بعد یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

زلفی بخاری کو عمان میں وزیر کا پروٹوکول کیوں ملا

خط میں پروازوں کی سلامتی، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سےمتعلق پی آئی اے کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین سیفی ایجنسی نے مزید کہا کہ پیشہ وارنہ لائسنس سے متعلق ایاسا حکام کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں، کرونا کے باعث ایاسا عملے کے سفر پر پابندی ہے، کسی تیسرے ملک کے ذریعے پابندی اُٹھانے کے لیے آڈٹ کروایا جا سکتا ہے۔

Back to top button