وطن کےدفاع کیلئےہرپاکستانی فوجی بن جائےگا،نبیل ظفر

معروف اداکار و پروڈیوسر نبیل ظفر کاکہناہےکہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا،جنگ مسلط کی گئی تو وطن کے دفاع کیلئے پر پاکستانی فوجی بن جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار نبیل ظفرکاانٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کیا ہے، وار کرنا ہی ہے دل پر سینے پر کرو، مساجد بھی شہید کیں جس سے بھارتیوں کے ہندو ذہنیت کا معلوم ہوتا ہے۔ جنگ انسانیت کی ہار ہوتی ہے اور امن انسانیت کی جیت، اگر آپ یورپ کی تاریخ پڑھیں تو پتا چلتا ہے کہ کئی سو سال لڑنے کے بعد انہیں سمجھ آگیا ہے جنگ مسئلے کا حل نہیں۔
اداکار نے مزیدکہا کہ پاکستان نے کھلے دل سے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرانے کا بول دیا تھا اور پاکستان جیسا ملک سالوں سے خطرناک دہشتگری کا سامنا کررہا ہے لیکن بھارت نے پھر بھی پاکستان پر حملہ کیا، جب بھی الیکشن کا وقت قریب آتا ہے تو بھارت اس طرح کی حرکت کرتا ہے۔