اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،مزید106فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک 106 فلسطینی شہید ہوگئے۔

  غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور 24 گھنٹوں میں مزید 106 فلسطینی شہید اور350 زخمی ہوئے ہیں۔جنوبی غزہ میں حماس کے عسکری ونگ  القسام بریگیڈ اوراسرائیلی فوج میں جھڑپیں جاری ہیں، القسام بریگیڈ نے ایک مقام پر اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ پر درجنوں فضائی حملے کیے، جو گزشتہ سال حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد سے سب سے بڑا فضائی آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے نبطیہ ریجن میں پہاڑوں اور وادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دو لہروں میں شدید بمباری کی۔ حملوں کے باعث زوردار دھماکوں کی آوازیں پورے جنوبی لبنان میں سنائی دیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Back to top button