چین میں معذورماں کوکمرپرلادکرسفرکرنیوالاتوجہ کامرکزبن گیا

چین میں معذورماں کوکمرپرلادکرمختلف علاقوں کا سفرکرنیوالا51سالہ شخص توجہ کامرکزبن گیا۔لوگوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیاجارہاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شائے وانبین کا تعلق صوبہ سیچوان سے ہے اور وہ روایتی چینی پٹی کو استعمال کرکے اپنی معذور ماں کے ساتھ سفر کر رہا ہے۔
شائے وانبین نے بتایا کہ ان کی والدہ ایک حادثے کے باعث 4 سال سے وہیل چیئر تک محدود ہیں اور جب سے وہ انہیں اکثر سیاحت کے لیے ساتھ لے جاتے ہیں۔ ان دوروں کے دوران وہیل چیئر اور پٹی دونوں کو استعمال کرتے ہیں کیونکہ کئی بار راستے ایسے ہوتے ہیں جہاں وہیل چیئر کے ساتھ سفر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
ایک خاتون سیاح نے دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
خاتون سیاح نے کہا کہ شائے اور ان کی والدہ کو نہیں جانتیں مگر وہ شائے وانبین کے رویے سے بہت زیادہ متاثر ہوئی تھیں۔