ورزش کینسرسےپیداہونےوالےنفسیاتی مسائل کا حل قرار

ماہرین صحت نے روزانہ کی ورزش کو کینسرسے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل کے حل میں معاون قرار دیدیا۔

سائنس اور طبی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ ورزش کینسر کے علاج سے پیدا ہونے والے مضمر اثرات کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔ورزش خاص طور پر ہلکی یا معتدل سرگرمی کینسر سے متعلق تھکن کو کم کرنے میں مؤثر ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسمانی سرگرمی ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور بے چینی جیسے نفسیاتی اثرات کو بھی کم کرتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ورزش خون کی روانی اور مدافعتی خلیات کو بھی متحرک رکھتی ہے جو انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں اور اس سے کیموتھراپی اور ریڈی ایشن کے اثرات میں کمی ہوتی ہے۔مریضوں میں متلی، قبض، نیند کی خرابی اور ہڈیوں کی کمزوری جیسے اثرات بھی ورزش سے بہتر ہو سکتے ہیں۔

Back to top button