اداکار فہد مصطفیٰ کو سیٹ پر ننگی گالیاں کیوں پڑیں؟

معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے لیے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ کا تجربہ کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا، ہدایتکار نے خوب رگڑا لگایا، اور انہیں غلیظ گالیاں بھی سننے کو ملیں۔فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دودران کیریئر سمیت شوبز پر کھل کر بات کی، اداکار کے مطابق ان کو اداکاری سے زیادہ مارننگ اور گیم شوز کرنے میں پیسے ملے، جب ’’ہم ٹی وی‘‘ پر مارننگ شو کرنا شروع کیا، اس وقت ہی انہوں نے اپنی کمائی سے گھر خریدا اور پروڈکشن ہاؤس بنایا، اس سے قبل انہیں ایک ڈرامے کے ڈھائی سے تین لاکھ روپے ملتے تھے جوکہ ناکافی ہوتے تھے۔فہد مصطفیٰ کے مطابق اگرچہ وہ اداکار صلاح الدین تنیو کے گھر میں پیدا ہوئے اور وہ پیدائشی طور پر شوبز انڈسٹری کا حصہ تھے لیکن اس کے باوجود انہیں اداکار کے بیٹے کی وجہ سے کوئی موقع نہیں ملا چونکہ ان کے والد زیادہ تر سندھی ڈراموں میں کام کرتے تھے اور وہ سندھی شائقین کے لیے اسٹار تھے، اعتراف کیا جس دن مارننگ شوز کرنا شروع کیے، اسی دن ان کی ٹی وی اداکاری ختم ہوگئی اور انہوں نے ڈراموں میں کام کم کردیا۔فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ان کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کی کامیابی کا سہرا مرحوم عامر لیاقت کو جاتا ہے جو اس وقت جیو ٹی وی پر دوسرا گیم شو کرتے تھے اور ان دونوں کے درمیان مقابلہ ہوا کرتا تھا، جس وجہ سے انہیں بھی پذیرائی ملی، مارننگ اور گیم شوز کی میزبان کے بعد جب انہوں نے فلموں میں اداکاری شروع کی تو انہیں لگا کہ ان کی اداکاری کا کیریئر ابھی ہی شروع ہوا ہے۔اداکار کے مطابق بطور پروڈیوسر 100 کے قریب ڈرامے، فلمیں اور دیگر منصوبے پروڈیوس کیے جب ان کا آخری ڈراما 2014 کے اختتام یا پھر 2015 میں ریلیز ہوا تھا۔ان کا پہلا ڈراما 2003 میں آیا تھا اور انہیں ہدایت کار اقبال انصاری نے موقع دیا تھا، جنہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ اداکار صلاح الدین تنیو کے بیٹے ہیں، ان کے مطابق اقبال انصاری نے انہیں پہلے ہی ڈرامے میں رگڑا لگایا اور ان کی سرعام کلاس لیتے تھے جبکہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر انہیں ہر وقت ماں اور بہن کی گالیاں سننے کو ملتی تھیں۔فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ ختم ہونے پر انہوں نے اقبال انصاری سے شکوہ کیا جس پر ہدایت کار نے انہیں جواب دیا کہ مستقبل میں دیکھنا کہ آپ کہاں جائیں گے اور دوسرے اداکار کہاں کھڑے ہوں گے، اُس وقت انہیں وہ بات سمجھ نہیں آئی تھی لیکن اب انہیں علم ہوچکا ہے کہ وہ کہاں ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے دوسرے اداکار کہاں گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ ان کی آنکھیں کچھ نشیلی سی لگتی ہیں، جس وجہ سے لوگوں کو شق ہوتا تھا کہ وہ شراب نوشی کرتے ہیں اور لوگ افواہیں پھیلاتے تھے کہ وہ صبح سویرے ہی شراب نوشی کرکے آتے ہیں۔
