فیصل واوڈا کی نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، تحریک انصاف کے رہنما نے منگل کو وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل فیصل واوڈا کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

9 فروری کو الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر نااہل قرار دیا تھا اور ان کی سینیٹرشپ کا نوٹیفیکیشن بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

خانیوال: نوجوان کی ہجوم کے تشدد سے ہلاکت، 33 ملزم عدالت میں‌ پیش

فیصل واوڈا نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن میں بارہا کہا کہ نااہلی کی درخواست سننا اس کا اختیار نہیں، درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو یہ بھی بتایا کہ جان بوجھ کر ایسا کوئی جھوٹا بیان حلفی نہیں دیا، الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ فیصل واوڈا جھوٹا حلف نامہ جمع کراوانے کے مرتکب ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا 2018 کا الیکشن لڑنے کے وقت اہلیت نہیں رکھتے تھے، فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

Back to top button