فیض حمید کورٹ مارشل کارروائی: عوام کے فوج پر اعتماد میں اضافہ ہو گا، رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور کورٹ مارشل کے معاملے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے بطور ادارہ لوگوں کے فوج پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاکہ یہ غیر معمولی واقعہ ہےاور میرا نہیں خیال کہ اس سطح پرکوئی مثال ملتی ہو، وہ بہت اہم عہدوں پر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کےعلم میں تھاکہ سپریم کورٹ کےحکم پر ان کے خلاف ٹاپ سٹی کی انکوائری ہورہی تھی اور اس کےعلاوہ بھی مختلف حوالوں سے ان کا نام آتا رہاہے تو یقیناً وہ چیزیں بھی اس پر اثر انداز ہوئی ہوں گی لیکن اس کااندازہ بہت کم تھاکہ اس طرز کی کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی آئی دور حکومت کے تمام معاملات فیض حمید چلایا کرتے تھے : ندیم افضل چن
رانا ثناء اللہ کاکہنا تھاکہ پاک فوج کا ادارے کےطور پر احتساب اتنا مضبوط نظام موجود ہے اور یہ اس حوالےسے سنگ میل ہے اور بطور ادارہ لوگوں کےان پر اعتماد میں بہت اضافہ ہو گاکہ ایک ادارہ ایسا ہے جہاں کوئی آدمی چاہے کسی سطح یا عہدےکا ہی کیوں نہ ہو، اگر وہ غلط کرےگا تو اس کےخلاف کارروائی ہوگی۔
رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ہمارا ان سےکوئی تعلق تو نہیں تھا لیکن پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جو بھی کیسز بنائے گئے تو ہرمعاملے کا تانابانا انہی کی طرف جاتا تھا، ان کےپیچھے وہی ہوتے تھے، اگر ہمارےخلاف کوئی کیس بنتا یا گرفتاری ہوتی تب بھی وہی پس پردہ ہوتے،یہ سب ان کی ذات کےگرد گھومتی رہی ہیں۔
