پی ٹی آئی دور حکومت کے تمام معاملات فیض حمید چلایا کرتے تھے : ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جنرل (ر) فیض حمید کی بہت اہمیت تھی، حکومت کے تمام معاملات وہی چلایا کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ عدل کےتقاضے پورےہونے چاہییں،کہیں یہ تاثر نہ جائے کہ ایک مخصوص سوچ رکھنے والوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔
فیض حمید نے آرمی چیف بننے کےلیے نواز اور شہباز کو پیغام بھجوائے : خواجہ آصف
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نےکہا کسی بھی شخص یا پاک فوج کےافسر نے کوئی ایسا کام کیاہو جس سےادارے کو نقصان پہنچا ہو یا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہو اس کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نےکہا کہ پاک فوج اگر کارروائی کرتی ہے تو اس سےادارہ مضبوط ہوگا، کوئی اور ایسے کام کرنے کی جرات نہیں کرےگا۔
