فیض حمید نے آرمی چیف بننے کےلیے نواز اور شہباز کو پیغام بھجوائے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےانکشاف کیاہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے نواز شریف اور شہباز شریف کو پیغام بھجوائے کہ مجھے آرمی چیف بنادیں۔

وزیر دفاع اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن  خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ قریب پہنچی تو فیض حمید نےخود آرمی چیف بننے کےلیے آخری 24 گھنٹوں تک کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف سےمعافیاں مانگیں،ہماری صفوں سےایک بندے سےبھی رابطہ کیا۔

فیض حمید کی گرفتاری:سینئرصحافی حامد میر نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناتھاکہ جنرل باجوہ مزید توسیع یا فیض حمید کی بطور آرمی چیف تقرری چاہتےتھے،آخر میں انہوں نےہماری حکومت کو مختلف آپشن بھی دیےکہ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض کو آرمی چیف نہیں بناتےتو فلاں کو بنادیں لیکن موجودہ آرمی چیف عاصم منیر کو نہ لگائیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ جنرل (ر) باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کاآپس میں ذاتی تعلق بھی بہت گہراتھا، دونوں کےسسر بھی آپس میں قریبی تعلق رکھتے تھے۔

Back to top button