خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس کا سکینڈل بے نقاب

خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا جہاں جرائم پیشہ افراد سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے اسلحہ لائسنس بنا کر مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔

خیبرپختونخوا میں ملزمان سرکاری ملازمین کے ساتھ ملی بھگت سے 80 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک میں سرکاری اسلحہ لائسنس گھر میں بنائے جارہے تھے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو گرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جعلی اسلحہ لائسنس میں محکمہ داخلہ لائسنس برانچ کے ایک اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، پرنٹر، سیاہی کی بوتل، 700 کارڈز اور دیگر اشیاء بھی برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ پولیس نے تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی، جبکہ سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق تحقیقات کے بعد ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فی الحال  واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس معاملے میں کسی ملوث اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button