بلوچ نیشنل موومنٹ کا را کے اشارے پر بیرون ملک جعلی احتجاج بے نقاب

 

 

 

بلوچستان کے امن و استحکام کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی،بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے اشارے پر بیرون ملک کیے گئے نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کے احتجاج کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی،جس کا مقصد صرف پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانا تھا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے منصوبے پر مبنی نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کے بیرون ملک احتجاج کی حقیقت بےنقاب ہوگئی۔ بلوچستان کے علاقے زہری کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

خاتون صحافی کے سخت سوالات پر مظاہرین زہری کے موجودہ حالات سے لاعلم نکلے۔ بیشتر شرکاء نے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔ صحافی نے انکشاف کیا کہ غیرمقامی افراد کو غیرملکی لابیوں کے ذریعے کرائے پر مظاہرے میں شریک کیاگیا۔یہاں تک کہ جن بچوں اور افراد کی تصاویر مظاہرین نے اٹھا رکھی تھیں،ان کے ناموں سے بھی وہ ناواقف تھے۔

مظاہرین نے خود اعتراف کیا کہ وہ بلوچستان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور کبھی وہاں گئے بھی نہیں۔یہ احتجاج جعلی نعروں، مصنوعی جذبات اور جھوٹے پروپیگنڈا پر مبنی تھا۔

اصل حقیقت یہ ہےکہ بلوچستان کے علاقے زہری میں فتنۃ الہند کے دہشت گردوں کے حوالے سے عوامی شکایات سامنے آرہی تھیں۔ بعض عناصر نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور گمراہ کن دعوے پھیلا کر حالات کو بگاڑنےکی کوشش کی، جو “مسنگ پرسن” اور “احساس محرومی” جیسے پرانےبیانیے کا تسلسل تھا۔

تاہم مقامی آبادی کے تعاون سے سکیورٹی فورسز نے علاقےکو دہشت گرد عناصر سے پاک کرکے وہاں امن و تحفظ بحال کیا۔آج زہری کی سڑکیں آباد ہیں،بازار کھلے ہیں اور بچے بلا خوف و خطر اسکول جارہے ہیں۔

 

 

بلوچ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد اور تعاون اس بات کا ثبوت ہےکہ بیرونی قوتوں کا پروپیگنڈا اب اثر انداز نہیں ہو رہا۔

 

 

 

Back to top button