فخرزمان کا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کااظہار

پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے ون ڈے اور ٹی20 کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کااظہار کردیا
فخر زمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی حقیقی کرکٹ ہے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو تیار ہوں۔ خواہش ہے کہ نئے سال میں پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتے اور اس میں میری پرفارمنس کا اہم کردار ہو۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں جبکہ ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات ساری دنیا میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں اور وہ اچھی چیزیں بتا رہے ہیں۔ ہر لڑکے کی خامیوں کو دور کرکے پرفارمنس میں نکھار لانے کے گر سکھا رہے ہیں۔

Back to top button