فواد چوہدری کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے پی ٹی آئی چھوڑتے ہوئے عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی سے علیحدگی اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں اور میں فی الحال سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں، پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکا اور عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور اسی نکتہ نظرکوسامنے رکھ کرہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہئے۔

اس کے بعد فواد کی اہلیہ حبا چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین سے شکوہ کیا تھاکہ عمران خان، آپ فواد چوہدری، ملیکہ بخاری، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے نام لکھنا بھول گئے؟

Back to top button