فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’’ابیر گلال‘‘کی ریلیزکااعلان

پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی بالی ووڈ فلم ’’ابیر گلال‘‘ 29اگست کو ریلیزکی جائےگی۔

تقریباً نو سال بعد فواد خان اور وانی کپور کی جوڑی فلم ابیر گلال کے ذریعے واپسی کرنے جا رہی تھی، تاہم مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے سبب فلم کی ریلیز روک دی گئی۔ اس دوران فواد خان کو بھارت کے خلاف خاموش رہنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ وانی کپور نے ان کے ساتھ لی گئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔

تازہ رپورٹس کے مطابق فلم کا نام بدل کر ’’آبیر گلال‘‘ رکھ دیا گیا ہے اور یہ سردار جی 3 کی طرز پر دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، تاہم بھارت میں اس کی نمائش نہیں ہو گی۔ فلم 29 اگست 2025 کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

یہ فواد خان کے لیے خوش آئند خبر ہے، جو فلم کی تکمیل کے بعد اب اس کی بین الاقوامی تشہیر میں مصروف ہیں۔

Back to top button