ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، ایف بی آر نے ایسے لاکھوں افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی دولت اور شاہانہ طرزِ زندگی کی نمائش کرتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ سے زائد صاحبِ حیثیت افراد کے آڈٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادیوں پر بھاری اخراجات کرنے والے نان فائلرز بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔ 20،20 ہزار ڈالر کے ملبوسات پہننے والے، بنگلوں، قیمتی گاڑیوں اور زیورات کی نمائش کرنے والوں سے ذرائع آمدن پوچھا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر گزشتہ برس جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال کی تفصیلات کے ساتھ تقابلی جائزہ بھی لے گا۔

Back to top button